نظر فاؤنڈیشن دیوبند کی اور سے یوم اردو و یوم تعلیم کے موقع پر پروگرام کا انعقاد

mushayra

نظر فاؤنڈیشن دیوبند کی اور سے یوم اردو و یوم تعلیم کے موقع پر پروگرام کا انعقاد
دیوبند: یوم اردو کے موقع پر دیوبند میں نظر فاؤنڈیشن کی اور سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا، جس میں شہر دیوبند کے ادب سے تعلق رکھنے والے ادبی شخصیات، نامور شاعروں، اردو ٹیچر و سماجی کارکنان نے شرکت کی، پروگرام کی صدارت مولانا شاہ عالم گورکھپوری نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض مشترکہ طور سے زکی انجم صدیق و نبیل مسعودی نے دیے،
پروگرام کی صدارت کر رہے مولانا شاہ عالم گورکھپوری نے ادب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ بہت لوگوں کو معلوم ہوگا کہ یوم اردو مشرق شاعر علامہ اقبال کی یوم پیدائشی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جنہوں نے ہمارے ملک کے لیے ترانہ سارے جہاں سے اچّھا ہندوستان ہمارا لکھا، انکو علامہ کا لقب علامہ انور شاہ کشمیری نے دیا تھا، اس موقع پر نامور شاعروں نے بھی اپنے کلام پیش کیا،
شاعروں نے اپنا کلام کچھ یوں پڑھا,

لہجہ تھا پھول جیسا ہراک لفظ خوشنما،
اقبال کی زبان سے قسمت سنورگئی،
محفل میں ان کے ذکر سے کاوش مہک گیا،
اردو زباں کی خوشبو فضا میں بکھر گئی،
ثمرکاوش

جبینِ شوق کو نہ تھا پسند اور کوئی در،
اٹھے جو تیرے در سے ہم ہمیشہ در بدر رہے،
نہیں گئے حیات سے نشاط و عیش کے مزے،
وہ جتنے دِن بھی زندگی میں میرے ہمسفر رہے،
عبداللہ راز

ہر سمت خوشبوئیں سی بکھر جائیں گی میں،
میں گفتگو کروں گا جب اُردو زبان میں،
تنویر اجل

شیدائی یوں تو گزرے کی نامور مگر،
اقبال آپ اردو کی پہچان بن گئے،
ڈاکٹر صادق دیوبندی

پھول ہم جیسے اناڑی لیے بیٹھے ہوں گے,
دوست جتنے ہیں کلہاڑی لیے بیٹھے ہوں گے,
آج تو لوٹ لے محفل کو مگر, یاد رہے تیرا دیوان کباڑی لیے بیٹھے ہوں گے,
ذکی انجم

یہ دُعا ہے کہ ہم تم ترقی کریں،
اس وطن پر جیں، اس وطن پر مرے،
مجھ سے آگے ہے، سرور کو نکلے ہوئے، اُن سے جل جاؤ یہ میری عادت نہیں،
سرور دیوبندی

بلائے جان ہوتے ہیں بسا اوقات وہ لمحے
کہ جب مرہون منت لوگ بھی نظریں چراتے ہیں
شمیم کرتپوری

پروگرام میں نظر فاؤنڈیشن کے چیئرمین نجم عثمانی نے یوم اردو اور یوم تعلیم کے موقع پر اپنی خدمات انجام دینے والے شاعر و اُردو ٹیچر اور اردو کو بڑھاوا دینے کے لیے سماجی شکایات کو اعزاز سے نوازا،
آخر میں نجم عثمانی نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،
پروگرام میں طاہر حسن شبلی، ضرار بیگ، قمر عثمانی، نبیل مسعودی، حسین احمد،حافظ اُمیر احمد، عبداللہ شہزاد، نبیل نوشاد وغیرہ نے شرکت کی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *