اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے کنوینر تحسین علی اساروی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

whatsapp image 2026 02 09 at 10.20.19 pm

گزشتہ روز، دہلی کے سیلم پور میں ایم ایل اے چودھری زبیر احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ یونانی ڈے-2026 پروگرام میں تحسین علی اساروی کو ان کی اردو خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ-2026 سے نوازا گیا۔ تحسین علی اساروی کو یہ اعزاز گزشتہ روز 08 فروری کو دہلی میں القاضی آیورویدک اور یونانی دوا خانہ کی جانب سے سابق ایم ایل اے متین چودھری، ایڈوکیٹ شاہ جبین قاضی، ڈاکٹر سید احمد خان، حکیم عطاء الرحمن اجملی نے دیا عطا کیا۔
انہیں ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ-2026 سے نوازے جانے پر شہر مظفر نگر کے معزز اشخاص اور ادبی و سماجی تنظیموں نے مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر تنویر ادب کے گروپ ایڈیٹر اور مشہور شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر نے انہیں دلی تہنیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ تحسین علی اساروی اردو زبان و ادب کی پچھلے تقریباً 25 برسوں سے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ اس اعزاز کے نہ صرف مستحق ہیں بلکہ انکی اردو خدمات کے اعتراف میں ان کی جتنی پزیرائی کی جائے کم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *