صاحب کتاب ڈاکٹر مولانا سفیان قاسمی کی صدارت میں منعقد شعری نشست کا آغاز صدر موصوف نے تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا ۔ اسکے بعد حمدیہ اشعار تنظیم کے جنرل سیکرٹری رئیس صدیقی بہرایچی نے پیش کۓاور نعت پاک کے اشعار ذوق جرولی نے پیش کی۔علامہ اقبال کی شاعرانہ عظمت و فکر و فن پر روشنی ڈالتے ہوئے بانی تنظیم شفیق احمد باغبان نے استقبالیہ کلمات سے نوازا۔
اُردو محفل کے جنرل سیکرٹری رئیس صدیقی بہرایچی کی نظامت میں اختتام پذیر ہونے والے اس ادبی شعری نشست میں فوق بہرائچی،طارق ہاشم بہرایچی،جوہر نگروروی،شاہنواز خان نواز بہرایچی صغیر صدیقی،عبدالرفیع خان بمپ بہرائچی و ناظم نشست رئیس صدیقی نے بھی اپنے منتخب کلام پیش کیا۔اس موقع پر جنید احمد نور،محمد عبداللہ،طاہر شفیق سمیت درجنوں لوگوں نے بھی شرکت کی

