
مظفر نگر /مدرسہ قاسم العلوم تیوڑہ مظفر نگر میں طویل عرصے تک تدریسی خدمات انجام دینے والے نامور عالم دین ، ممتاز قاری قرآن ، متقی و پرہیز گار ،استاد الاساتذہ حضرت الحاج قاری نصرت علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس کا سلسلہ جاری ہے ، اسی مناسبت سے مدرسہ قاسم العلوم تیوڑہ میں آج ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں ان کو ایصال ثواب کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ، اس دوران مفتی ابو جندل قاسمی اور مفتی محمد بن یامین قاسمی نے قاری نصرت علی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت اخلاص ، محنت اور للہیت کا حسین نمونہ تھے ۔ ان کے ہزاروں شاگرد آج ملک و بیرون ملک دینی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں ۔ادھر مدرسہ سراج العلوم ککرولی میں مفتی محمد انتظار قاسمی مہتمم مدرسہ سراج العلوم نے ان کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم قاری صاحب
ایک ہمہ گیر شخصیت اور بے لوث خادم قرآن کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ان کے ہزاروں شاگرد صدقہ ء جاریہ کا روشن ثبوت ہیں۔ مرحوم اپنے اعلیٰ اخلاق ، سادہ مزاجی ، تقوی ، حلم و بردبار اور شفقت و محبت کے باعث اساتذہ ، طلبہ اور عوام میں بے حد مقبول تھے ۔ مصطفےٰ کمال پاشا نے کہا کہ ان کے انتقال سے دینی و تعلیمی دنیا ایک مخلص اور بے لوث خادم قرآن سے محروم ہوگئی ہے ۔
مرحوم کی وفات سے دینی حلقوں میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کی بھر پائی مشکل ہے ،مولانا نذر محمد قاسمی (نائب صدر جمعیتہ علماء یو پی) نے کہا کہ مرحوم نہایت مخلص ، ملنسار ، منکسر المزاج ، علماء نواز اور ایک عظیم انسان تھے، انھوں نے اپنی پوری زندگی دینی تعلیمی و اصلاحی امور کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے مدرسہ قاسم العلوم تیوڑہ ، مدرسہ سراج العلوم ککرولی ، بحر العلوم کشن پور ، شمس العلوم ٹنڈھیڑہ ، جانسٹھ ، میرانپور ، بھوپہ ، مورنہ و دیگر کئی اداروں میں تعزیتی پروگرام و قرآن خوانی کی مجالس منعقد ہوئیں ۔ جن میں مفتی بن یامین قاسمی ، مفتی ابو جندل قاسمی ، مفتی محمد اقبال قاسمی ، علامہ محمد یاسین قاسمی ، مفتی محمد انتظار قاسمی ، مفتی محمد سلمان قاسمی ، مفتی نوید اسعد قاسمی ، مولانا نذر محمد قاسمی ، مولانا محمد عمران قاسمی ، مولانا محمد رضوان قاسمی ، مولانا سعید الزماں قاسمی ، مولانا قاری اسلام الدین قاسمی استاد دار العلوم دیوبند ، قاری ریاست علی ،
قاری شمیم احمد بھنڈورہ ، قاری محمد شعیب ، قاری محمد ذیشان ،حافظ محمد اقرار ، مولوی احتشام الحق ، قاری محمد ارشاد ، مولانا محمد انعام اللہ قاسمی ، حاجی محمد غفران تیوڑہ ، حافظ محمد مصطفیٰ ککرولی و دیگر سیکڑوں حفاظ کرام نے ان مجالس میں شرکت کی ۔
