یونیورسل پبلک جونیئر ہائی اسکول کی سالانہ تقریب بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔

whatsapp image 2026 02 14 at 3.52.02 pm (2)

مظفرنگر، 14 فروری:(تنویر ادب نیوز)شہر کے مملانہ روڈ پر واقع یونیورسل پبلک جونیئر ہائی اسکول کی سالانہ تقریب نواب فارم میں بڑی دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی چیئر پرسن نگر پالیکا پریشد مظفر نگر محترمہ میناکشی سوروپ رہیں۔ تقریب کی صدارت شہر کے معروف ENT ماہر ڈاکٹر سید حسن نے کی اور خوبصورت نظامت فرائض اکشرا میڈم نے انجام دیے۔ تقریب میں والدین سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسکول کے طلباء وطالبات نے خوبصورت پروگرام پیش کئے۔ تقریب کی کامیابی میں تمام ٹیچرس نے بھرپور تعاون کیا۔
تقریب میں اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر جمیل احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اسکول کی ترقی اور بچوں کے لیے بہترین تعلیمی نظام کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ مالی مجبوریوں کی وجہ سے کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ اسکول میں ہمیشہ ایسے غریب طلباء بھی موجود رہے ہیں جن کے تمام تعلیمی اخراجات اسکول برداشت کرتا ہے۔ اس اسکول میں انگریزی میڈیم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اردو اور مذہبی تعلیم کے لیے مناسب انتظامات ہیں۔

whatsapp image 2026 02 14 at 3.49.58 pm (1)

مہمان خصوصی عزت مآب گوہر صدیقی نے اسکول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اسکول کے ساتھ طویل وابستگی ہے اور وہ اس کے نظم و ضبط اور بہترین تعلیمی نظام سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ تعلیم کے بغیر ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ وہ بچوں کی کارکردگی سے بے حد متاثر ہوئے اور تمام بچوں کو مبارکباد دی


معروف سماج سیوی اکرام قصار نے کہا کہ اگر سماج کو ترقی کرنی ہے تو تعلیم کی سطح کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہوگا۔ اسکول اپنے بہترین تعلیمی نظام کے لئے مشہور رہا ہے جس کے لیے تمام اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

آج کی تقریب میں بچوں نے ایسی خوبصورت پرفارمنس دی کہ جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہ

۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر سید حسن نے کہا کہ معاشرے کے دانشوروں کو مل کر ان شعبوں کا سدباب کرنا چاہیے جہاں تعلیم کی سطح بہت کم ہے۔ ڈاکٹر جمیل احمد ایک عرصے سے تعلیمی میدان میں کام کر رہے ہیں جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔میں اسکول کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

معروف سوشل ورکر گوہر صدیقی، اکرام قصار، گلبہار ملک ایڈووکیٹ، بھارت میڈیکل کالج کے منیجر ڈاکٹر محمد اکرم، فیاض ملک، ڈاکٹر شمیم ​​ملک، معروف شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر،ڈاکٹر تحسین ثمر،ماسٹر سلیم ملک،حاجی شکیل احمد ،نفیس ممبر، ادریس ملک، معصوم ٹھیکیدار اور نصیر ملک وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

آخر میں اسکول کی پرنسپل مسز جیوتی رستوگی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ان کے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *