قمرادبی سوسائٹی مظفرنگر یو پی الہند کی جانب سے یاد_ قمر مشاعرہ منعقد ہوا

whatsapp image 2026 01 18 at 8.36.53 pm (2)

دنیا کے سامنے ہے ترا داغ دل قمر / لیکن نگاہ سب کی تری روشنی پہ ہے

whatsapp image 2026 01 18 at 8.36.53 pm

مظفرنگر 19 جنوری (پریس ریلیز)
کاشانہءقمرکیول پوری میں استادالشعراء حضرت عبدالسلام قمر مظفرنگری علیہ رحمہ کوفاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کے بعدشعراءنےخراجعقیدت پیش کیا۔صدارت شمیم کرت پوری اورنظامت کے فرائض الطاف مشعل نے انجام دئے ای ٹی وی اردو بھارت کے رپورٹر ظفر اقبال کو انکی اردو ادب کی خدمات کے اعتراف میں نشانقمر اعزاز پیش کیاگیا

whatsapp image 2026 01 18 at 8.36.53 pm (1)


مہمان ذی وقار ڈاکٹر صداقت دیوبندی نے حضرت قمر مظفرنگری کے مشہور شعر دنیا کے سامنے ہے ترا داغدل قمر
لیکن نگاہ سب کی تری روشنی پہ ہے
کی تضمین بطورخراج عقیدت پیش کی عبدالحق سحر مظفر نگری نے اپنے جذبات کا اظہار ایسے فرمایا قمر زادہ ہوں لیکن میں سحر ہوں
یہی اک لفظ تو پہچان میں ہے
ان کے علاوہ مقامی اور بیرونی شعراءنے خراج
عقیدت پیش کیااور اپنے کلام سے اہلذوق کو محظوظ کیا۔ ہماری ذات پہ دانستہ وار ہوتا ہے
ہمارا سر ہی فقط سوئے دار ہوتاہے
امیر نہٹوری
مکانغم میں ہمیں شفٹ کرگیا ہے کوئی

ہراک یقیں سے مگر لفٹ کرگیا ہے کوئی
ذکی انجم صدیقی
یہ کیا کیا جو الجھی پہیلی پہ رکھ دیا
مہکا ہوا گلاب ہتھیلی پہ رکھ دیا
سوشیلا شرما
میں نے انسان کو انسان سے ڈرتے دیکھا
بھائی کے ہاتھ سے بھائی کو ہی مرتے دیکھا
سکندر دیوریاوی
وفاؤں کے بدلےجفا کررہا ہے
وہ غم سے مجھے آشنا کررہاہے
وسیم جھنجھانوی
اوڑھنی بھی ملی نہ غربت میں
چادروں میں مزار رہتے ہیں
انس عاطف کیرانوی
جانے کب ملک کی سرحد سے صدا آجائے
ہرگھڑی سر سے کفن میرے بندھا رہتا ہے
امین مظفرنگری
ہیں پرندوں کے ٹھکانے ہم نے بس یہ سوچ کر
آج تک کاٹا نہیں ہے گھر کا وہ سوکھا شجر
حاجی سلامت راہی
ہم بظاہر تو اپنے گھر میں رہے
عمر گزری ہے قید خانے میں
تحسین قمر
وہ پری گر ملی نہیں ہوتی
آگ دل میں لگی نہیں ہوتی
احمد مظفرنگری
اے مرے ‌یار بتا کیا یہ مناسب ہوگا
تو مرے سامنے غیروں سے مخاطب ہوگا
شمیم کرت پوری
ذرا یہ سوچئے ان کی کمائی کیسی ہے
مشاعروں میں جو اردو زبان بیچتے ہیں
جگاڑ دیوبندی
جوبھی اردوزبان والے ہیں
خوشبوؤں کے جہان والے ہیں
نعیم اختر دیوبندی
عروج پر ہوں تو پستی میں کیو قدم رکھدوں
تمہارے خوف سے ہاتھوں سے میں قلم رکھ دوں
ڈاکٹر صداقت دیوبندی
ان کے علاوہ استاد شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر،ندیم اختر ندیم ،اشرف ہلال قاسمی،افتخارساگر،اوردانش قریشی نے اپنے کلام سے مشاعرے کو باوقار بنایا

whatsapp image 2026 01 18 at 8.36.52 pm

۔
مشاعرے میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے جملہ اراکین بالخصوص
ڈاکٹر شمیم الحسن،صدر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کلیم تیاگی،ڈاکٹر فرخ حسن،محبوب عالم ایڈووکیٹ ،گوہر صدیقی، ڈاکٹر اشرف ،ندیم ملک،اور کثیر تعداد میں اہلذوق سامعین حضرات نے شرکت فرماکر حضرت عبدالسلام قمر مظفرنگری علیہ رحمہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یادقمرمشاعرہ کو یادگار بنایا۔
عبدالحق سحر مظفر نگری
(سکریٹری قمرادبی سوسائٹی مظفرنگر یو پی الہند)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *