پرنسپل ارشد سمراٹ نے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
مظفرنگر: ہندوستانی دستکاری کی شاندار اور قدیم روایات سے طلبہ و طالبات کو روشناس کرانے اور روایتی ہنر کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے پیر کے روز مملانہ روڈ پر واقع سمراٹ انٹر کالج میں تین روزہ دستکاری نمائش و بیداری پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا انعقاد حکومتِ ہند کی وزارتِ ٹیکسٹائل کے دفتر ترقیاتی کمشنر (دستکاری) کے تحت دستکاری سروس سنٹر، سہارنپور کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
یہ پروگرام 17 سے 19 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔ اس دوران طلبہ کو ہندوستانی دستکاری کی مختلف اصناف، ان کی روایات اور مقامی دستکاری کی خصوصیات کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ماہر و تجربہ کار کاریگروں کی جانب سے طلبہ کے لیے ’ہینڈز آن لرننگ‘ اور ’ڈو اٹ یورسیلف‘ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، تاکہ طلبہ محض دستکاری کے بارے میں معلومات حاصل نہ کریں بلکہ اسے خود سیکھنے اور تیار کرنے کا عملی تجربہ بھی حاصل کر سکیں۔
پرنسپل ارشد سمراٹ نے کہا کہ پروگرام کا مقصد طلبہ میں تخلیقی سوچ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک کی روایتی فنون اور دستکاری کی وراثت کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا ہے۔ ورکشاپ کے دوران طلبہ و طالبات کو کاریگروں کے کام کرنے کے طریقۂ کار کو قریب سے دیکھنے اور ان سے براہِ راست گفتگو کرنے کا موقع بھی حاصل ہوگا۔

حکومتِ ہند کے نیشنل ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ پروگرام (NHDP) کے تحت مارکیٹنگ سپورٹ اسکیم (MSS) کے تحت منعقد ہونے والے اس تین روزہ پروگرام کو لے کر کالج کے طلبہ میں خاصا جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ پروگرام کے ذریعے نئی نسل کو ہندوستانی دستکاری کی مختلف اقسام اور اس کی ثقافتی اہمیت سے واقف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دستکاری سروس سنٹر، سہارنپور کی جانب سے کالج انتظامیہ سے پروگرام کے انعقاد کے لیے ضروری جگہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں تعاون کی درخواست کی گئی تھی۔ کالج میں منعقد یہ پروگرام طلبہ کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فنون اور ثقافت کو عملی طور پر سمجھنے کا ایک اہم موقع ثابت ہو رہا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشوک کمار گپتا، ہینڈی کرافٹ پروموشن آفیسر شیلیندر سنگھ، لوئر ڈویژن کلرک اول محمد اکرم، ڈاکٹر عالم سمیت دیگر افراد موجود رہے۔

Bài chia sẻ chất lượng. Ai đang tìm hiểu du học Hàn Quốc có thể liên hệ Letco — hỗ trợ chọn ngành, học bổng và thủ tục visa nhanh gọn. Chi tiết ở letco.vn.