مرادآباد مسلم ڈگری کالج میں تقریری مقابلہ اور محفلِ غزل سرائی کا انعقاد

whatsapp image 2026 04 22 at 7.26.30 pm

مرادآباد مسلم ڈگری کالج میں تقریری مقابلہ اور محفلِ غزل سرائی کا انعقاد

مرادآباد مسلم ڈگری کالج، مرادآباد کے شعبۂ اردو کے زیرِ اہتمام 22 اپریل کو ایک پُروقار تقریری مقابلہ بعنوان “نوجوانوں کی سماجی ذمہ داریاں” اور محفلِ غزل سرائی منعقد کی گئی۔ اس بامقصد پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آئی اے اعظمی نے فرمائی۔

پروگرام میں معروف محقق و ادیب ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر مجاہد فراز اور نئی غزل کے معتبر شاعر ضیاء ضمیر ایڈوکیٹ نے بطور جج شرکت کی، جبکہ مختلف انٹر کالجوں کے طلبہ نے تقریری مقابلے اور غزل سرائی میں بھرپور حصہ لیا۔

پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر معین خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، اس لیے ان میں سماجی شعور، اخلاقی اقدار اور تعلیمی بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ادبی اور فکری پروگرام طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر آئی اے اعظمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف ڈگری حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک ذمہ دار شہری بننا بھی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنے علم، کردار اور شعور کے ذریعے سماج کی بہتری میں مثبت کردار ادا کریں۔

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر رباب انجم نے انجام دی جبکہ شعبۂ اردو کے صدر ڈاکٹر شاکر حسین اصلاحی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر روبی سلطانہ، ڈاکٹر اسد علی، ڈاکٹر محمد نعیم، ڈاکٹر محمد فہیم، محمد زبیر، ڈاکٹر نیلوفر فردوس، اعظمی سلیم، ثروت سلیم، ڈاکٹر فرح تابش اور ڈاکٹر پوجا کھنّا وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پروگرام کے انعقاد میں خصوصی تعاون پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *