شعبہئ اردو،سی سی ایس یونیورسٹی میں ”مجلس نساء“کا قیام

whatsapp image 2026 04 26 at 3.10.43 pm

ڈاکٹر شاداب علیم صدر،ڈاکٹر عفت ذکیہ اور فرزانہ سبز واری نائب صدور اور سیدہ مریم الٰہی جنرل سیکریٹری نامزد


میرٹھ25/ اپریل2026
آج یہاں مو رخہ25/ اپریل 2026ء کوصدر شعبہئ اردو،چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی،میرٹھ کی صدارت میں ایک ”مجلس نساء“ کا قیام عمل میں آیا۔اس تنظیم کا مقصد خواتین میں تعلیمی بیداری، اس کے تمام جائز حقوق کی حفاظت، سماجی تربیت،اچھے اخلاق، صبر و تحمل اور باہمی احترام،غریبوں کی کفالت، فلاحی کاموں میں حصہ داری،نیز بچیوں میں تعلیم و ہنر مندی کا ذوق و شوق پیدا کرنا، خواتین کے درمیان محبت، یکجہتی اور تعاون کا جذبہ پیدا کرنا،سلائی، کڑھائی،بنائی یادیگر فنون سکھا کر خود کفیل بنانا،خواتین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے رہنمائی فراہم کرانا، خواتین کو اچھی ماں،بیٹی، بیوی،بہن بننے کے آداب و اصول سکھاناتاکہ خاندان کے ساتھ ساتھ معاشرہ بھی مضبوط ہو۔ان تمام چیزوں کے مد نظر ضرورت محسوس ہوئی کہ خواتین کی کوئی ایسی فعال تنظیم بنے جو درج بالا کاموں کو احسن طریقے سے انجام دے سکے۔
اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے”مجلس نساء“ کا قیام عمل میں آیا جس کی سر پرست پروفیسر بندو شرما ] صدر شعبہئ زو لوجی اور صدر وومن سیل، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ ہوں گی جب کہ تنظیم کی صدر:ڈاکٹر شاداب علیم،نائب صدر: ڈاکٹر عفت ذکیہ۔ فرزانہ عاصم سبز واری ہوں گی۔ جنرل سیکریٹری: سیدہ مریم الٰہی ]ریسرچ اسکالر[شعبہئ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ اورسیکریٹری کے فرائض: فرحت اختر ]شعبہئ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ[ ہوں گی،پریس سیکریٹری: طا ہرہ خاتون ]ریسرچ اسکالر[اور خازن کے فرائض شعبہئ اردو کی استاد ڈاکٹر الکا وششٹھ انجام دیں گی۔ جب کہ اراکین مجلس عاملہ ڈاکٹر شبستاں آس محمد،ڈاکٹر فرح ناز،ڈاکٹر گلناز، سرتاج جہاں ]ریسرچ اسکالر[، عظمیٰ سحر ]ریسرچ اسکالر[، شہناز پروین ]ریسرچ اسکالر[، علما نصیب ]ریسرچ اسکالرمحترمہ سر تاج جہاں ]ریسرچ اسکالر[محترمہ آ سیہ میمونہ ]ریسرچ اسکالر[شعبہئ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ، محتر مہ عظمیٰ مہدی ]مظفر نگر[ نزہت اختر]میرٹھ[شعبہئ اردو، چودھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ، مہوش،شعبہئ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کو مجلس عاملہ کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔
میٹنگ میں ڈاکٹر آصف علی، ڈاکٹر ارشاد سیانوی، ڈاکٹر شاداب علیم،ڈالٹر الکا وششٹھ، سیدہ مریم الٰہی، فرحت اختر،محمد شمشاد اور سعید احمد سہارنپوری موجود رہے۔

whatsapp image 2026 04 26 at 3.10.44 pm
whatsapp image 2026 04 26 at 3.10.44 pm (1)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *