ازقلم: محمد تھانوی ڈائریکٹر محَاسن اسلام چینل
الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین۔
دینی علوم کی دنیا میں کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنی محنت، اخلاص اور علمی یکسوئی کے سبب کم عمری ہی میں امتیازی مقام حاصل کرلیتی ہیں۔ انہی خوش نصیب اور باصلاحیت علماء میں مولانا مفتی عبداللہ تھانوی قاسمی صاحب ہی
شعبۂ تحفظِ سنت میں 1446ھ کے سالانہ امتحان میں 95.67 فیصد نمبرات کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کرنا کوئی معمولی کامیابی نہیں، بلکہ یہ اس بات کی روشن دلیل ہے کہ موصوف نے مفتی محمد راشد صاحب اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند کے زیر نگرانی شعبے میں رکھی مایہ ناز تصانیف تہذیب التہذیب، تہذیب الکمال، الکامل فی الضُعفاء ،لسان المیزان، میزان الاعتدال، الجَرحُ و التعدیل لابن ابی حاتم، تاریخ دمشق، مُسند احمد؛ جیسی ضخیم کتابوں کا عرق ریزی سے مطالعہ کر کے صیانتِ حدیثِ نبوی ﷺ، اور ردِّ غیر مقلدیت اور بریلویت کے میدان میں غیر معمولی محنت اور لگن کا ثبوت دیا ہے

۔
اسی شاندار کامیابی کے اعتراف میں آج بروز جمعرات 8 جنوری 2026 کو دارالعلوم دیوبند کی دارالحدیث میں منعقدہ جلسۂ انعامیہ میں موصوف کو عمومی و خصوصی پوزیشن کے انعامات سے نوازا گیا، جو یقیناً ان کی علمی جدوجھد کا حسین ثمر ہے۔
مولانا مفتی عبداللہ تھانوی قاسمی صاحب کا تعلیمی سفر بھی نہایت شاندار اور قابلِ رشک ہے۔
آپ نے دارالعلوم دیوبند جیسے عظیم اور عالمگیر شہرت یافتہ ادارے میں از عربی سوم تا دورۂ حدیث شریف بعدہ عربی ادب، تکمیلِ علوم اور شعبۂ تحفظِ سنت
جیسے اہم مراحل نہایت کامیابی اور امتیاز کے ساتھ طے کیے۔ دارالعلوم دیوبند کی علمی، فکری اور اعتدالی فضا نے موصوف کی شخصیت کو نکھارا اور انہیں علم و عمل کا حسین پیکر بنایا۔
فی الوقت موصوف ضلع شاملی کی معروف و ممتاز دینی درسگاہ جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد میں حضرت الحاج قاری ولی اللہ خان شیروانی صاحب اور حضرت مولانا وصی اللہ خان صاحب المعروف آرزو میاں صاحب کے زیر عاطفت دینی خدمات میں مصروفِ عمل ہیں، جہاں آپ درس و تدریس، طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت اور دینِ اسلام کی صحیح تعلیم کے فروغ میں ہمہ تن مصروف ہیں۔ آپ کی خدمات اس بات کی غماز ہیں کہ آپ علم کو محض حاصل کرنے تک محدود نہیں رکھتے بلکہ اسے امت تک پہنچانا اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دست بہ دعا ہیں کہ
اللہ تعالیٰ مولانا مفتی عبداللہ تھانوی قاسمی صاحب کے علم میں برکت عطا فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے، اور ان سے دینِ اسلام کی عظیم خدمات لے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اخلاص، استقامت اور قبولیتِ عامہ عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین۔
🌹 مولانا مفتی عبداللہ تھانوی قاسمی صاحب کے نام دعائیہ اشعار 🌹
علم و عمل کا جس نے چراغ جلایا ہے
عبداللہ تھانوی نے حق کو اپنایا ہے
تحفظِ سنت میں اول مقام پایا
یہ رب کا خاص انعام، یہ رب کی عطا ہے
دیوبند کی گود میں جو نکھر کر ہوا جوان
ہر درس میں بولتا ہے اخلاص کا بیان
دین کی خدمت ہو جس کی زندگی کا شعار
وہی ہے ملت کا فخر، وہی ہے قوم کا وقار

[2914]pwin Official Login | Best Online Slots PH with GCash Bonus,pwin offers seamless access to the top online slots in PH. Get your GCash casino bonus, download the app, and learn how to play baccarat. Join the action today! visit: pwin
[6421]Batik88 | Login Resmi Situs Slot Gacor dan Casino Deposit Pulsa,Batik88 menyediakan akses login resmi untuk main slot gacor dan casino. Download APK sekarang untuk kemudahan daftar deposit pulsa dan main baccarat online. visit: batik88
The registration process was a breeze and I was able to start playing in under two minutes. Everything feels very professional here at jilibet88loginregister
I’ve been trying a few different spots lately and this one really stands out. The interface is smooth and the payouts are quick. Definitely check out br234bet if you want a reliable experience.