سماج وادی پارٹی کے سابق ضلعی نائب صدر اسد پاشا کے جواں سال بیٹے کا انتقال، سماجی و ادبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر

asad pasha d

مظفرنگر (نمائندہ تنویر ادب)
سماج وادی پارٹی ضلع مظفر نگر کے سابق ضلع ناءب صدر، معروف سماجی شخصیت اور فلاحِ عامہ کے متعدد منصوبوں کے روحِ رواں جناب اسد پاشا کے جواں سال بیٹے زید اسد کے انتقال کی خبر نے پورے شہر کو غمزدہ کر دیا۔ زید اسد کی وفات گزشتہ منگل کے روز ہوئی۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ تاہم اچانک حالت بگڑنے کے بعد انہیں ڈوائن ہاسپٹل میں ایڈمٹ کرایا گیا جہاں دوران علاج وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ان کی ناگہانی رخصتی نے اہل خانہ سمیت پورے سماجی حلقے کو شدید رنج میں مبتلا کر دیا ہے۔
وفات کی اطلاع ملتے ہی شہر کی سرکردہ شخصیات، سماجی و سیاسی نمائندگان، ادبی حلقوں کے افراد اور مختلف تنظیموں کے قائدین نے اسد پاشا صاحب کی رہائش گاہ پہنچ کر اظہارِ تعزیت کیا۔ معزز اشخاص نے مرحوم کے اخلاق، کردار اور خدمت کے جذبے کا ذکر کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

asad pasha


نمازِ جنازہ میں لوگوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی اور تدفین مقامی قبرستان کھالا پار میں گہرے سوگوار ماحول میں عمل میں آئی۔ شرکائے جنازہ نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان مرحوم کی اچانک رخصتی ایک بڑا نقصان ہے جسے آسانی سے بھلایا نہیں جا سکتا۔
سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسد پاشا جیسے درد مند اور فعال انسان کے لیے یہ سانحہ انتہائی صبر آزما ہے۔ سبھی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
دکھ کی اس گھڑی میں ادارہ “تنویر ادب” گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ رب العالمین جناب اسد پاشا اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند کرے ۔۔۔ آمین یا ربّ العالمین۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *