چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہء اردو میں الوداعی تقریب کا انعقاد

whatsapp image 2026 05 26 at 6.23.40 pm

محمد شعیب،محمد زبیرمسٹر فئر ویل،مہک اور منتہا مس فئیر ویل کے خطاب سے سر فراز

whatsapp image 2026 05 25 at 4.46.13 pm
میرٹھ ( تنویر ادب نیوز )
طالب علموں کی یہ عمر امنگوں،جوش اور ولولوں کی ہوتی ہے اور اس عمر میں ایک الگ طرح کا ان میں اعتماد اور چستی پھرتی ہوتی ہے اور ذہانت کے اعتبار سے بھی یہ دور طلبا کی بلندیوں پر ہوتا ہے بس ضرورت اس بات کی ہو تی ہے کہ وہ کسی طرح اپنی قابلیت کو سمجھ لے۔ صحیح فیصلہ لے کر اور خوب محنت کر کے کوئی بھی طالب علم آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔یہ الفاظ تھے صدر شعبہئ اردو پرو فیسر اسلم جمشید پوری کے جو پریم چند سیمینار ہال میں منعقد طلبا کی الوداعی تقریب میں اپنے صدارتی خطبے کے دوران ادا کررہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عمر میں زیادہ تر بچے خواہشات کا شکار ہو کر غلط راہوں کا انتخاب کر بیٹھتے ہیں اور اپنا مستقبل خراب کر لیتے ہیں وہیں کچھ طالب ایسے بھی ہوتے ہیں جو صرف اپنے ٹارگیٹ پر نشانہ رکھتے ہیں اور کامیابی کے جھنڈے کاڑتے چلے جاتے ہیں۔ لیکن میں آپ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ یہاں سے جانے کے بعد سماج میں کسی قسم کی تفریق نہ کریں، ہر کسی کو برابر سمجھیں اور بہترین معاشرے کی تشکیل میں معاون ہوں۔ آپ لوگ خوب محنت کریں گے اور اپنا نہ صرف یہ امتحان اچھے نمبروں سے پاس کریں گے بلکہ زندگی کے ہر امتحان میں آپ کامیاب ہو کر اپنے اساتذہ، خاندان، یونیورسٹی اور ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہوئے بہترین اور شاندار مستقبل کی طرف گامزن ہوں گے۔
اس سے قبل پرو گرام کا آ غاز بی۔ اے آنرزسال دوم کے طالب علم محمد عیسیٰ رانا نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ بعد ازاں ہد یہئ نعت محمد ساجدربّانی نے پیش کیا۔تقریب کی صدارت معروف ادیب و ناقد اور صدر شعبہئ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری نے انجام دیے اور مہمان خصوصی کے بطور معروف شاعر ڈاکٹر زکی طارق نے شر کت فرمائی اور خوبصورت نظا مت کے فرائض ایم اے سال اول کی طالبہ نمرہ نے ادا کیے۔شکریے کی رسم بی اے آنرز کے طالب علم محمد ندیم نے ادا کی۔پروگرام میں محمد شعیب،فلک،مسکان،فبیہا،طیبہ تبسم،عظمیٰ ترنم،محمد نوشاد،کاشفہ،لمرا، نے مختلف پرو گرام پیش کیے۔ خصوصاً قوالی کی ٹیم،مہوش،نایاب،محمد عیسیٰ رانا، محمد زبیر کی پیش کش کو خوب سراہا گیا۔
بچوں کی خواہش پر معروف شاعر ڈاکٹر زکی طارق نے اپنا بہترین کلام پیش کیا جس کو سامعین و ناظرین نے خوب سرا ہا
اس موقع پر اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہو ئے ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ آج کی یہ الوداعی تقریب بہت عمدہ رہی۔اس موقع پر انہوں نے اپنی یادیں ساجھا کیں اور بتایا کہ اپنے کلاس فیلو کو کبھی نہ بھولنا چاہئے خواہ آپ کتنے ہی اعلیٰ مقام پر پہنچ جائیں۔ ہمیشہ ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں اگر آپ کے ساتھیوں کو آپ کی مدد درکار ہے تو کبھی بھی اپنے ساتھیوں سے منہ نہ موڑیں کیونکہ وہ آپ کے بہت خوبصورت دنوں کے ساتھی رہیں ہیں اس تعلق سے علامہ اقبال کا یہ شعر عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی آپ کی بھر پور رہنمائی کرے گا۔اقبال کے اس پیغام کو اپنی عملی زندگی میں اتار لیں تو یقینا کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔انسانیت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔آپ انسانیت کا خیال رکھیں۔یہ میری دعا بھی ہے اور خواہش بھی۔
 ڈا کٹر شاداب علیم نے کہا کہ واقعی آج کا دن بہت خوشی کا ہے کہ آج ایم اے اردو کا بائسواں بینچ رخصت ہورہا ہے۔یہ دن خوشی بھی لے کر آ تا ہے اور ملال سے بھرا بھی ہو تا ہے۔لیکن اس الوداعی گھڑی کو آنا ہی ہو تا ہے،کیونکہ طالب علموں کا بہتر مستقبل بانہیں پھیلائے ان کے استقبال کے لیے تیار رہتا ہے۔الوداعی تقریب ٹھہر نے کا نہیں بلکہ آ گے بڑھنے کا جشن ہے۔ میں امید کرتی ہوں اور ساتھ ہی دعا گو ہوں کہ آج رخصت ہونے والے سبھی طلبہ و طالبات پوری محنت، ایمانداری، سچائی اور لگن سے اپنی عملی زندگی میں قدم رکھیں گے اور اپنا،والدین کا، شعبے اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کریں گے۔
ڈاکٹر الکا وششٹھ نے کہا کہ ہم سبھی نے آج کی الوداعی تقریب کا خوب لطف اٹھایا اور کچھ بچوں نے بہت ہی عمدہ پروگرام پیش کیے۔یہ وہ لمحات ہیں جو پھر لوٹ کر نہیں آتے۔اس طرح کے پروگراموں میں سبھی طالب علموں کو حصہ لینا چاہئے۔ اس طرح کے پروگراموں سے طلبا میں حوصلہ بڑھتا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ آ گے بڑھتے رہیں اور کامیابی آپ کے قدم چو مے۔ اسی کے ساتھ آپ کو بہت سا ری دعائیں اور مستقبل کی نیک خواہشات۔ اپنی صلاحیتوں اور قابلیت سے بھیڑ سے الگ ہوں اور اپنی منفرد شنا خت بنا ئیں۔ کامیابی ضرور آپ کے قدم چومیں گی۔
ڈاکٹر ارشاد سیانوی نے کہا مجھے لگتا ہے کہ اب وہ وقت نہیں رہا کہ صرف کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بعد کامیابی آپ کے قدم چومے بلکہ یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اب آپ کوزمیں پر چلتے ہوئے آسماں پر نظر رکھنی ہوگی۔آج یہ دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ ہمارے بہت سے طلبا میں کمال کا آرٹ موجود ہے۔لیکن مجھے حیرا نی ہے ہر طرح کی کامیابی آپ کے قدم چو مے۔شعبہئ اردو کے دروازے آپ کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
پروگرام کے آخر میں ایم اے سال دوم کے محمد شعیب،کو مسٹر فءئر ویل اورمہک کو مس فئیر ویل جب کہ بی اے[NEP] کے محمد زبیرکو مسٹر فیئر ویل اور منتہا کو مس فیئر ویل خطاب سے نوازا گیا۔
اس موقع پر سیدہ مریم الٰہی، نزہت اختر، فر حت اختر، اطہر خان، سبحانہ،حیدر، فرحین،سمیت کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات موجود رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *