عزم گونڈوی کی والدہ اور مجیب صدیقی کی اہلیہ کے انتقال پر یو ڈی او کی تعزیتی میٹنگ منعقد

tanveer adab

مظفرنگر: اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن مظفرنگر کے عہدیداران اور کارکنان نے کرنیل گنج، گونڈہ کی فعال ادبی تنظیم “بزمِ شامِ غزل” سے وابستہ دو ممتاز شعرا کے اہلِ خانہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بزمِ شامِ غزل کے جنرل سکریٹری اور علامہ اقبال لائبریری کے بانی جناب مجیب صدیقی کی اہلیہ کا گزشتہ دنوں اچانک حرکتِ قلب بند ہو جانے کے سبب انتقال ہوگیا۔ اسی طرح معروف شاعر محمد یعقوب عزم گونڈوی کی والدہ، جو طویل عرصے سے علیل تھیں، بھی اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئیں۔ اِنّا للہ و اِنّا اِلَیہِ راجِعون۔

اس موقع پر اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ضلع صدر کلیم تیاگی نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدہ اور اہلیہ خاندان کی بنیاد اور حیاتِ انسانی کا مضبوط سہارا ہوتی ہیں، ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوتا ہے وہ کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ دونوں کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبور کو نور سے منور کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

ان سانحات پر جہاں کرنیل گنج کی فضا سوگوار ہو گئی، وہیں مظفرنگر کے ادبی و سماجی حلقوں میں بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں منعقد تعزیتی میٹنگ میں تمام شرکا نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

تعزیتی اجلاس میں ڈاکٹر شمیم الحسن، حاجی سلامت راہی، اسعد فاروقی، کلیم تیاگی، تحسین علی اساروی، شمیم قصّار، مولانا موسیٰ قاسمی، ڈاکٹر سلیم سلمانی، بدرالزماں خان، ڈاکٹر فرّخ حسن، ندیم ملک، قاری سلیم مہربان، قاری توحید عزیز، گلفام احمد، شہزاد تیاگی، توحید تیاگی، ماسٹر خلیل احمد، ساجد خان، امتیاز علی، رئیس الدین رانا، ساجد تیاگی، عشرت تیاگی اور ڈاکٹر یوسف سمیت دیگر معزز شخصیات موجود رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *