رفیع احمد قدوائی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے نئے انتظامی ہال کا افتتاح

بارہ بنکی:(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری) مسولی واقع رفیع احمد قدوائی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے نئے تعمیر شدہ انتظامی ہال کی افتتاحی تقریب میں سماجی، تعلیمی اور عوامی خدمات سے وابستہ متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔ رفیع قدوائی ٹرسٹ کے چیئرمین و صابق ریاستی وزیر ڈاکٹر عمار رضوی نے مختلف لوگوں کو سماجی خدمات کے لئے اعزاز دیے۔
تقریب کا آغاز عظیم مجاہدِ آزادی، ممتاز قومی رہنما اور حکومتِ ہند میں سابق وزیر خوراک و رسد مرحوم رفیع احمد قدوائی کی مزار پر گل پوشی اور فاتحہ خوانی سے ہوا۔ اس موقع پر سابق وزیر فرید محفوظ قدوائی، ٹرسٹ کے رکن فیض قدوائی، آی اے ایس، پروفیسر ماہ رخ مرزا، صابق وایس چانسلر، خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی، شعیب قدوائی، پرنسپل صبا ظہیر، ٹرسٹ نمائندہ سریندر پانڈے، آشارام اور دیگر معزز افراد موجود رہے۔
اس کے بعد رفیع احمد قدوائی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ایک پروقار تقریبِ اعزاز منعقد کی گئی، جس میں مختلف شعبۂ حیات سے تعلق رکھنے والی سماجی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی۔ مقررین نے مرحوم رفیع احمد قدوائی کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی، جمہوری اقدار کے استحکام اور قومی یکجہتی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔
تقریب کے اختتام پر ٹرسٹ کی سالانہ میٹنگ بھی منعقد ہوئی، جس میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ، ادارے کی توسیع اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اور آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے صدر ڈاکٹر عمار رضوی، جو رفیع احمد قدوائی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین بھی ہیں، نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مسولی میں بہت جلد پالی ٹیکنک ادارہ قائم کیا جائے گا، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو تکنیکی اور روزگار پر مبنی تعلیم حاصل کرنے کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام انٹر کالج، زیرِ تعمیر ڈگری کالج اور کمپیوٹر سینٹر کامیابی کے ساتھ چلائے جا رہے ہیں، جبکہ پالی ٹیکنک کے قیام سے تکنیکی تعلیم کے میدان میں ایک بڑی ضرورت پوری ہوگی۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے رفیع احمد قدوائی مرحوم کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کی بے لوث خدمت انجام دی۔ بالخصوص مسئلۂ کشمیر کے سلسلے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم قدوائی کی تعلیمی، سماجی اور قومی خدمات نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔
تقریب کے اختتام پر علاقے میں تعلیم کے فروغ، سماجی بیداری اور ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیمو کریسی کے شعبہ نشرواشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

Solid platform with a very user friendly layout. I appreciate how easy it is to manage my funds. idnaga169 is definitely my new go to site.
iv88 is alright. Nothing super special, but it does what it says on the tin. Selection of games is decent and the customer support wasn’t bad when I needed them. Give it a try by visiting iv88
Finally found a site that doesn’t crash every five minutes. The interface is super user-friendly and the payouts feel fair. Highly recommend giving 65jililogin a try if you are into online gaming.
I am not really superb with English but I line up this very easy to translate.
[3889]Jeetbuzz লগইন এবং অ্যাপ ডাউনলোড | বিকাশ ক্যাসিনো ডিপোজিট,jeetbuzz লগইন করার নিয়ম জানুন এবং দ্রুত app download link পান। বিকাশ দিয়ে ক্যাসিনো ডিপোজিট করে অনলাইন স্লট গেম খেলার নিয়ম শিখুন। আজই জয়েন করুন। visit: jeetbuzz
[9161]Elon Bet লগইন ও অ্যাপ ডাউনলোড | বিকাশ দিয়ে অনলাইন ক্যাসিনো,elon bet লগইন করে সেরা অনলাইন স্লট গেম এবং লাইভ ক্যাসিনো খেলার নিয়ম জানুন। বিকাশ দিয়ে অনলাইন ক্যাসিনো ট্রানজ্যাকশন করে আজই খেলা শুরু করুন। visit: elon bet