ادبی تنظیم بزم شام غزل کی طرحی شعری نشست

whatsapp image 2026 05 26 at 7.15.37 pm

مل گئی داد شاعری کی مجھے
وہ غزل میری گنگنانے لگے

کرنیل گنج گونڈہ :/پریس ریلیز
ادبی تنظیم بزم شام غزل کی طرحی شعری نشست برمکان شاکر علی کلو کارپینٹر محلہ بالوگنج منعقد ہوئی۔ عبدالغفار ٹھیکیدار کی صدارت وگنیش تیواری نیش کی سرپرستی میں نظامت کے فرائض محمد یعقوب صدیقی عزم نے ادا کئے۔ تعزیتی قرارداد کے تحت معروف شاعر صغیر نوری بارہ بنکوی کی والدہ صاحبہ کے انتقال پر ملال پر بزم کی جانب سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی گئی۔

whatsapp image 2026 05 26 at 7.15.35 pm

صغیر احمد صدیقی کی طرحی نعت سے آغاز ہوا۔ جنرل سکریٹری مجیب صدیقی نے تنظیمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے طرحی نشستوں کی افادیت پر اظہار خیال کیا۔ شعراء نے مصرع طرح “خشک شاخوں پہ پھول آنے لگے” پر طبع آزمائی کی۔ منتخب اشعار حسب ذیل ہیں۔

آپ دل کے قریب ہیں میرے
غم نہیں کچھ جو دور جانے لگے

مجیب احمد صدیقی

ذہنیت یوں بدل گئی کچھ لوگ
الفتوں کے دئے بجھانے لگے

نیاز احمد قمر

دانے دانے کو ہو گیا محتاج
جب سے بچے میرے کمانے لگے
ڈاکٹر اسلم ہاشمی

جن پہ صدیوں کرم کیا ہم نے
اب وہی ظلم ہم پہ ڈھانے لگے
مبین منصوری

لوگ جب ہم پہ مسکرانے لگے
اشک انکھوں کے ہم چھپانے لگے
نجمی کمال گونڈوی

مل گئی داد شاعری کی مجھے
وہ غزل میری گنگنانے لگ
ے
یعقوب عزم گونڈوی

آئے میداں میں جب علی والے
جو تھے ظالم وہ تھر تھرانے لگے
نظام الدین شمس

ہم نہ کھیلے کبھی کھلونوں سے
ہم تو بچپن سے ہی کمانے لگے
مقصود رہبر (مقیم مسقط)

تو جو بن جائے زندگی میری
زندگی میری مسکرانے لگے
۔
عمران مسعودی

جو مرے گھر قیام کرتے تھے
۔ گھر کا دیپک وہی بجھانے لگے
ابھشیک شری واستو

بس وہی لوگ رہ گئے پیچھے
۔ محنتوں سے جو جی چرانے لگ
ے
الحاج گونڈوی

اِن کے علاوہ یاسین انصاری راجو, تاج محمد قربان، کوثر سلمانی و رشید ماچس نے کلام پیش کئے۔ اس موقع پر حافظ حسام الدین، ہریش شکلہ، عاشق رسول، اعظم خان، محمد طاہر، مقبول وارثی، ارشاد احمد، سید علی، ماسٹر اقبال، راشد صدیقی، محمد شفاعت، معراج الدین، محمد سفیان، شمشاد و ارسلان صدیقی وغیرہ موجود رہے۔ شاکر علی کلو کے کلمات تشکّر پر نشست اختتام پذیر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *