معروف شاعر، دانشور کمشنر ڈاکٹر پنکج کے۔ سنگھ ‘راہب میترئی’ کے اعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام

whatsapp image 2026 05 25 at 8.40.08 am (1)

سوکھ کر کب کا بکھر جاتا تری فرقت میں
میری مٹی کو تری یاد نے نم رکھا ہے

غازی آباد (ڈاکٹر تحسین ثمر): ممتاز اور سینیئر انتظامی افسر (کمشنر) ڈاکٹر پنکج کے۔ سنگھ ‘راہب میترئی’ کے اعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام ارشاد چودھری پارسد (کونسلر) وارڈ نمبر 64 کے گریما گارڈن واقع آفس پر کیا گیا ۔
اپنی منفرد علمی قابلیت اور ادبی خدمات کے باعث ملک گیر سطح پر ایک الگ پہچان بنائی ہے۔ وہ نہ صرف ایک فرض شناس عوامی خادم ہیں، بلکہ ایک مایہ ناز شاعر، مصنف، مفکر اور سینیئر دانشور کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کی تعلیمی قابلیت میں ایم۔اے (بین الاقوامی امور)، ایم۔اے (براڈکاسٹ جرنلزم) اور ایل۔ایل۔بی، ایل۔ایل۔ایم سمیت پی۔ایچ۔ڈی کی اعلیٰ ڈگریاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر پنکج کے۔ سنگھ اب تک ۶۰ سے زائد گراں قدر کتب اور ادبی و تحقیقی شاہکار منظرِ عام پر لا چکے ہیں۔ وہ اردو، ہندی، انگریزی، پالی، پراکرت اور سنسکرت جیسی قدیم و جدید زبانوں پر یکساں عبور رکھتے ہیں اور ان زبانوں کے بڑے اسکالر مانے جاتے ہیں۔
ان کی تصانیف اور تحقیقی کام کا دائرہ انتہائی وسیع ہے۔ انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن، معیشت، حسنِ انتظام (گورننس) اور تاریخ جیسے سنجیدہ موضوعات پر گہرا تحقیقی کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ملک کے تعلیمی نظام، صحت عامہ کے مسائل اور ماحولیاتی چیلنجز پر بھی ان کی متعدد اہم کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ مذہب، فلسفہ، روحانیت اور عالمی تہذیبوں کے ارتقائی سفر پر ان کا عمیق مطالعہ نئی نسل کے مصلحین اور قارئین کے لیے ایک بیش قیمت اثاثہ ہے

whatsapp image 2026 05 25 at 11.36.41 am


حاجی ارشاد چودھری کی صدارت اور مشہور شاعر فرید احمد فرید کی نظامت میں محفل بے حد کامیاب رہی۔ مشاعرے میں آس پاس کے جن معزز لوگوں نے شرکت کر کے شاعروں کو داد و تحسین سے نوازا ان میں چودھری شمشاد سابق ضلع صدر و سابق امیدوار، ڈاکٹر مشیر پردھان جی، شاہد نمبردار، نیتا جی فیض الدین، محمد علی جی، عمران خسر چرتھاول، چودھری ابراہیم، چودھری گلشیر، محمد اعظم وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
مشاعرے میں پڑھے گئے کچھ چنندہ شعر قارئین کی نذر ہیں۔

whatsapp image 2026 05 25 at 8.40.10 am

کیسے ہوتے ہیں مرے یار چلو چلتے ہیں
دیکھ آتے ہیں وفادار چلو چلتے ہیں
(ثمر بگراسوی)

بھول جانا آپ کا میرے لیے مشکل نہیں
آپ کیا سمجھے میرے کہنے میں میرا دل نہیں
(کامل عشرتی)

سوکھ کر کب کا بکھر جاتا تری فرقت میں
میری مٹی کو تری یاد نے نم رکھا ہے
(فرید احمد فرید)

کوئی یہ چاہتا ہے دسترس میں کل سمندر ہو
کوئی ایک بوند کی خاطر سمندر چھوڑ دیتا ہے
(تحسین ثمر چرتھاولی)

محبت کے نشاں اپنے میں دل سے خود مٹا دیتا
اگر ہوتا مرے بس میں تو میں ان کو بھلا دیتا
(صوفی گلفام)

بھلا کر دلوں سے یہ نفرت کی باتیں
چلو آج چھیڑیں محبت کی باتیں
نعیم ہندوستانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *