گریما گارڈن میں سجی شاعری کی محفل

whatsapp image 2026 05 14 at 3.09.10 pm

کوئی یہ چاہتا ہے دسترس میں کل سمندر ہو
کوئی ایک بوند کی خاطر سمندر چھوڑ دیتا ہے

غازی آباد (تنویرِ ادب نیوز)
ارشاد چودھری پارسد (کونسلر) وارڈ نمبر 64 کے گریما گارڈن واقع آفس پر ایک خوبصورت شعری محفل کا اہتمام مظفر نگر سے تشریف لائے استاد شاعر ڈاکٹر تنویر گوہر کی صدارت میں کیا گیا۔
اس موقع پر ارشاد چودھری کنوینر (ناظم) مشاعرہ نے ڈاکٹر تنویر گوہر کو پگڑی پہنا کر اعزاز سے نوازا۔ خوبصورت نظامت نوجوان شاعر ڈاکٹر تحسین ثمر چرتھاولی نے کی۔ مشاعرے میں آس پاس کے جن معزز لوگوں نے شرکت کر کے شاعروں کو داد و تحسین سے نوازا ان میں چودھری شمشاد سابق ضلع صدر و سابق امیدوار، ڈاکٹر مشیر پردھان جی، شاہد نمبردار، نیتا جی فیض الدین، محمد علی جی، عمران خسر چرتھاول، چودھری ابراہیم، چودھری گلشیر، محمد اعظم وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

مشاعرے میں پڑھے گئے کچھ چنندہ شعر قارئین کی نذر ہیں۔

کیسے ہوتے ہیں مرے یار چلو چلتے ہیں
دیکھ آتے ہیں وفادار چلو چلتے ہیں
(ثمر بگراسوی)

بھول جانا آپ کا میرے لیے مشکل نہیں
آپ کیا سمجھے میرے کہنے میں میرا دل نہیں
(کامل عشرتی)

گر یہی حال زمانے میں تعصب کا رہا
آگے نسلوں میں محبت نہیں ملنے والی
(تنویر گوہر)

وفاداری مرے گھر سے چلی ہے
مجھے کیوں آزمایا جا رہا ہے
(امید اسد)

کوئی یہ چاہتا ہے دسترس میں کل سمندر ہو
کوئی ایک بوند کی خاطر سمندر چھوڑ دیتا ہے
(تحسین ثمر چرتھاولی)

سامنے آ گئے جب وہ بے ساختہ
درد دل کا مرے ہونٹوں پر آ گیا
(ماسٹر ہاشم چرتھاولی)

whatsapp image 2026 05 16 at 3.49.36 pm

ان کے علاوہ صوفی گلفام نے بھی سامعین کو اپنے کلام سے نوازا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *