یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں پر گامزن: ڈاکٹر عمار رضوی

whatsapp image 2026 05 16 at 5.16.51 pm (1)

وزیر خزانہ سریش کمار کھنہ کو “بہترین رکنِ اسمبلی ایوارڈ” ملنا قابلِ فخر قرار

لکھنؤ(پریس ریلیز/ابوشحمہ انصاری)سابق کارگزار وزیر اعلیٰ اترپردیش اور آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کی قیادت میں اترپردیش حکومت کے کامیاب نو سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی سیاسی تاریخ میں یوگی آدتیہ ناتھ ایک مضبوط، باوقار اور دور اندیش رہنما کے طور پر اپنی الگ شناخت قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وزیر اعلیٰ نے مسلسل نو برس تک صوبے کی قیادت کرتے ہوئے ترقی، امن و امان، غریبوں کی فلاح اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی چیلنجز اور سخت حالات کے باوجود یوگی آدتیہ ناتھ نے ثابت قدمی کے ساتھ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا رکھا
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش نے ترقی کے کئی نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ کورونا وبا کے دوران مؤثر انتظامات، مضبوط قانون و امن کی بحالی، غنڈہ گردی اور زمین مافیاؤں کے خلاف کارروائی، نیز شاندار مہاکمبھ کے کامیاب انعقاد نے حکومت کی کارکردگی کو نئی شناخت دی ہے

whatsapp image 2026 05 16 at 3.49.36 pm


ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ روزگار کے میدان میں بھی حکومت نے تاریخی اقدامات کیے ہیں، جس سے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوئے۔ زیرو ٹالرنس اور زیرو کرپشن کی پالیسی کے سبب غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اترپردیش آج ایکسپریس ویز، میٹرو ریل، فور لین سڑکوں اور عالمی رابطہ نظام کے اعتبار سے ملک کی نمایاں ریاست بن چکا ہے۔ جیور انٹرنیشنل ایئرپورٹ جیسے عظیم منصوبے میں وزیر اعلیٰ کی قائدانہ صلاحیتیں نمایاں طور پر سامنے آئی ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر عمار رضوی نے اترپردیش حکومت کے وزیر خزانہ و پارلیمانی امور سریش کمار کھنہ کو اترپردیش اسمبلی کی جانب سے “بہترین رکنِ اسمبلی ایوارڈ” سے نوازے جانے پر بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے رکن اسمبلی ہیں، جو ان کی طویل عوامی خدمات، پارلیمانی روایات سے وابستگی اور بہترین سیاسی کردار کا اعتراف ہے۔
ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ اترپردیش آج وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ترقی، بہتر نظم و نسق، مضبوط بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے اعتبار سے ملک کی نمایاں ریاستوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ریاست اسی رفتار کے ساتھ ترقی اور عوامی فلاح کے نئے ریکارڈ قائم کرتی رہے گی۔یہ اطلاع آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے شعبہ نشرواشاعت کے سیکرٹری ابوشحمہ انصاری نے فراہم کی۔

One thought on “یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش ترقی و خوشحالی کی نئی منزلوں پر گامزن: ڈاکٹر عمار رضوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *