نعت پاک

صلى الله عليه وسلم

محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج ۔بھدوہی

whatsapp image 2026 06 11 at 11.00.09 am

اب مت سناؤ اور کوئی تذکرہ مجھے
سننا ہے صرف ذکرِ حبیبِ خدا مجھے

بد بختیوں کی چھو نہ سکے گی ہوا مجھے
سائے میں اپنے رکھتی ہے ماں کی دعا مجھے

ذکر رسول سننے سنانے میں دوستو
میں کیا بتاؤں آتا ہے کتنا مزہ مجھے

کہتے ہیں جو حضور کو اپنی طرح بشر
پروردگار سائے سے ان کے بچا مجھے

جس پر نثار خلد کی زیبائیاں بھی ہیں
اللہ تو دکھادے وہ گنبد ہرا مجھے

یہ تو مرے رسولِ مکرم کا فیض ہے
نعتِ نبی کا فن جو ہوا ہے عطا مجھے

رعنائیِ بہشت کا منظر ہے ہر طرف
جاکر دیارِ آقا میں ایسا لگا مجھے

اجمیر کیوں نہ جاؤں عقیدت کے ساتھ میں
ملنا وہیں سے خلد کا ہے راستہ مجھے

سنتے ہی لوگ مجھ سے رضا خاں کی منقبت
کہنے لگے ہیں بلبلِ باغِ رضا مجھے

“زاہد” نبی کی نعت کے ہونٹوں پہ سجتے ہی
شہرِ نبی میں عشق میرا لے گیا مجھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *