سہیل اقبال کے اعزاز میں شعری نشست کا انعقاد

whatsapp image 2026 05 11 at 11.35.29 am (1)

کسی کے غم میں اچانک برس پڑی آنکھیں
تو یوں لگا کہ گھٹا گفتگو میں شامل ہے

سہارنپور 11 مئ ( تنویر ادب نیوز )
گزشتہ شب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایلمنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پروقار اعزازی شعری نشست کا انعقاد براؤن وڈ ہال چلکانہ روڈ پر کیا گیا جسکی صدارت صابق چیف کمشنر حافظ عثمان نے کی اور نظامت کے فرائض خرّم سلطان نے انجام دئے اس موقع پر سعودی عرب ریاض سے تشریف لائے صاحبِ دیوان شاعر سہیل اقبال کا ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزاز کیا گیا ساتھ ہی صدرِ محفل حافظ عثمان اور سہیل اقبال کو مومینٹو پیش کیا گیا اس موقع پر شہر کی معزز شخصیات مشہور اسکالر ڈاکٹر جمیل مانوی،سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد زبیری اور احمد رضا ،پروفیسر جلال عمر،ایڈوکیٹ راحل رضا اور کئی سینئر شعراء اور سماجی کارکنان کی موجودگی نے پروگرام کو مزید باوقار کیا۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطبہ میں حافظ عثمان نے کہا اردو ہماری زبان ہے اس کو ہم جب تک درس و تدریس اور روزی روٹی سے نہیں جوڑیں گے اس ترقی ممکن نہیں ہم سب کو چاہئے کہ گھر کا کم سے کم ایک فرد اردو ضرور پڑھے اردو کے تعلق سے اگر سیمینار اور نشستوں میں میری کہیں کسی بھی طرح کی ضرورت پیش آئے تو میرے لئے یہ فخر کی بات ہوگی پروگرام میں ڈاکٹر جمیل مانوی نے بھی اپنے. خیالات کا اظہار کیا آصف شمسی کی نعتِ پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا جن شعراء کے کلام کو زیادہ پسند کیا گیا انکا ایک شعر اخبار کے باذوق قارئین کی خدمت میں پیش ہے

whatsapp image 2026 05 11 at 11.35.29 am (2)

کسی کے غم میں اچانک برس پڑی آنکھیں
تو یوں لگا کہ گھٹا گفتگو میں شامل ہے
ڈاکٹر جمیل مانوی

آج اپنی مسیحائی سے آدمی بے خبر ہو گیا
عیب کرکے چھپاتا رہا کس قدر معتبر ہو گیا آصف شمسی

تمھارے نام پہ محفل میں آگیا، ورنہ
جہاں بٹھایا گیا ہوں مرا مقام نہیں
فرحت مہدی

میرے دِل میں انجم یہ ہلچل نہ ہوتی
بچھڑ کر جو وہ یاد آیا نا ہوتا
ڈاکٹر قدسیہ انجم علیگ

خوشبو پتھر میں ترے ہاتھ کی تھی یہ غم ہے
زخم کا کیا ہے یہ بھر جائے گا بھرتے بھرتے دانش کمال

اب مرے قتل کا انجام نکل آیا ہے
استخارے میں ترا نام نکل آیا ہے
فیاض ندیم

سنا ہے آج ہے محفل میں وہ بھی
سو ہم بھی بن سنور کر آگئے ہیں
سہیل اقبال

میں سفر پر چلا ہوں دریا کے
اے خدا بس ترے سہارے پر
خرّم سلطان

آجکل دیکھیے نفرت کی ہوا ہے ہر سُو
اپنے سائے سے ہی اب لوگ یہ در جاتے ہیں
صوفیہ زیدی

ستاۓ جا رہا ہے اس کو یہ دکھ
میرے ہاتھوں میں کیوں کاسا نہیں ہے
مستقیم روشؔن

کبھی مایوس مت ہونا تم اس کی ذات سے محسن
مقدر میں جو لکھا ہے ہمیشہ چل کے آتا ہے
اسلم محسن

میری جانب کبھی مائل ترا دل ہو نہیں سکتا
مجھے معلوم ہے تو مجھکو حاصل ہو نہیں سکتا
طلعت سروہا

whatsapp image 2026 05 11 at 11.35.29 am

پروگرام اپنے وقت 9:30 بجے شروع ہوکر دیر شب 1 بجے نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا
اس موقع پر انوار احمد،خلیق احمد،کامران زبیری انس اقبال،گلناز اے ایم یو الیمنی ایسوسیشن سہارنپور کے ایگزیکٹو باڈی ممبرز ،ساجد حنفی،عظمیٰ فرزانہ ،مستجاب وغیرہ لوگ موجود تھے آخر میں پرچم تنظیم کی صدر ڈاکٹر قدسیہ انجم اور پروگرام کنوینر صبوحی افتخار نے مہمانانِ کرام کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *